🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اسلام کس قدر مکمل دین ہے کہ اس نے لوگوں کے مال کی حفاظت کے بھی قوانین بنائے...
فائدہ:
اسلام کس قدر مکمل دین ہے کہ اس نے لوگوں کے مال کی حفاظت کے بھی قوانین بنائے ہیں۔ جھوٹی قسم اٹھانا کبیرہ گناہ ہے۔ پھر جھوٹی قسم کے ذریعے لوگوں کا مال حاصل کرنا دوہرا جرم ہے، ایک جھوٹی قسم اٹھانا اور دوسرا ناجائز مال حاصل کرنا۔ افسوس کہ لوگوں کے ذہنوں میں مال کی ہوں اس قدر زیادہ ہو چکی ہے کہ ہر وقت مال اکٹھا کرنے کی حرص میں نظر آتے ہیں۔ اس کو جمع کرنے کی خاطر چوری، ڈاکہ اور دھوکا وغیرہ سے کام لیا جا رہا ہے، اور سود جیسی لعنت میں لوگ ملوث نظر آتے ہیں، حالانکہ یہ تمام ذرائع جہنم کے راستے ہیں، جن کو چھوڑنا فرض ہے، اور رزق حلال تلاش کرنا عبادت ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 96