الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں ارض حجاز کی فضیلت بیان کی گئی ہے ، کہ اس میں اسلام کے نفاذ...
فائدہ:
اس حدیث میں ارض حجاز کی فضیلت بیان کی گئی ہے، کہ اس میں اسلام کے نفاذ کے بعد بتوں کی کبھی دوبارہ پوجا نہیں کی جائے گی۔ یہ بات برحق ثابت ہوئی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے ارض حجاز بتوں سے لبریز تھی لیکن ایک وہ بھی وقت آیا کہ بتوں کے نام ونشان بھی ختم کر دیے گئے، اور قیامت تک بت کا وجود وہاں پر نہیں ہوگا، والحمد للہ۔ اس میں اسلام کی حقانیت کا ثبوت بالکل واضح موجود ہے۔ مومنوں کو چھوٹے گناہوں سے بھی اس طرح بچنا چاہیے، جس طرح بڑے گناہوں سے بچا جاتا ہے صغیرہ گناہ بھی بعض اوقات ہلاکت کا باعث ثابت ہوتے ہیں۔ اہل علم کو چاہیے کہ عوام کو اہم بات مثال سے سمجھائیں۔ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ جو شخص صغیرہ گناہوں کی پرواہ نہیں کرتا۔ وہ کبیرہ گناہ میں بھی واقع ہو جاتا ہے۔ صغیرہ گناہوں پر اسرار انسان کو فاسق بنا دیتا ہے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 99