الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: حسد کی تعریف یہ ہے کہ ” کسی کی خوشحالی پر جلنا اور اس کی تمنا کرنا کہ...
فائدہ:
حسد کی تعریف یہ ہے کہ ”کسی کی خوشحالی پر جلنا اور اس کی تمنا کرنا کہ اس کی نعمت و خوشحالی اس سے دور ہو کر اسے مل جائے۔“ (الـقـامـوس الوحيد: 336) اس حدیث میں حسد سے مراد ”رشک کرنا“ ہے، یعنی یہ خواہش اور تمنا کرنا کہ جو اچھی خصلت فلاں میں ہے، وہ مجھ میں بھی پیدا ہو جائے اور یہ جائز ہے۔ بلکہ جس کی وجہ سے نیکی کا جذبہ پیدا ہوا ہے، اس کو بھی برابر کا ثواب ملے گا۔ سب سے اچھی خو بیاں دو ہیں سخاوت اور علم۔ یہ تب اچھی ہیں جب ان میں اخلاص ہو اور ریا کاری نہ ہو۔ سخاوت اور علم کی فضیات پر بہت زیادہ دلائل مروی ہیں، اللہ تعالیٰ ان دونوں چیزوں سے محبت عطا فرماۓ، آمین۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 100