الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: ہر کام میں اعتدال ضروری ہے ، جب بھی کوئی کام اعتدال کی حد کو عبور کر جاتا...
فائدہ:
ہر کام میں اعتدال ضروری ہے، جب بھی کوئی کام اعتدال کی حد کو عبور کر جاتا ہے، تب نقصان شروع ہو جاتا ہے۔ واعظین اور خطباء کو ایسا انداز نہیں اپنانا چاہیے کہ جو لوگوں کو تھکا دے، اور لوگوں کو دین کے قریب کرنے کی بجائے دین سے دور کر دے۔ لمبی لمبی تقاریر اور لمبے لمبے جلسے اور کانفرنسیں اور اکثر پروگرام لوگوں کو دین کے قریب کرنے کی بجائے دور کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ لہٰذا انداز خطابت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اور اہل علم حضرات کومنبر و محراب کا مالک بنانا ضروری ہے، کیونکہ خطیب نے لوگوں کے سامنے شریعت پیش کرنی ہے، وہ تب ہی کر سکے گا جب علم وحی میں ماہر ہوگا۔ افسوس کہ آج کل لوگ ان پڑھ، سریلی اور ترنم والی آواز نکالنے والے کومنبر و محراب کا مالک بنائے ہوئے ہیں، اور وہ غیر ثابت شدہ اور جھوٹی روایات بڑے زور وشور سے بیان کرتے ہوئے سنائی دیتے ہیں، الامان والحفیظ۔ ہمیں ہر کام قرآن وحدیث کے مطابق کرنا چاہیے، اس میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 107