🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث مبارکہ میں شہداء کی زبردست فضیات ثابت ہوتی ہے کہ انھیں کس طرح احترام کے ساتھ...
فائدہ:
اس حدیث مبارکہ میں شہداء کی زبردست فضیات ثابت ہوتی ہے کہ انھیں کس طرح احترام کے ساتھ جنت میں بلند مقام ملے گا، اور اللہ تعالیٰ کا دیدار بھی ہوگا اور وہ دنیا میں آ کر دوبارہ شہید ہونے کی خواہش کریں گے، سبحان اللہ۔ جنت برحق ہے اور اس کی نعمتیں برحق ہیں۔
تنبیہ : جو شخص معرکہ میں مارا جائے، اس کو قطعی طور پر یقینی شہید کہنا درست نہیں ہے، بلکہ اس طرح کہنا چاہیے ”ان شاء اللہ شہید ہے“۔ موجودہ دور میں بعض لوگوں نے شہداء کے متعلق کئی ایک بدعات نکال رکھی ہیں، اللہ تعالیٰ انھیں صحيح منہج پر گامزن کرے، آمین۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 120