🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں انسان کی تخلیق کے متعلق بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ عدم...
فائدہ:
اس حدیث میں انسان کی تخلیق کے متعلق بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ عدم سے ”احسن تقویم“ اور ”اشرف الخلوقات“ انسان کو وجود بخشا ہے، سبحان اللہ۔ اس حدیث میں تقدیر کا بھی بیان ہے، تقدیر کا مفہوم یہ ہے کہ جو کام انسان نے کرنے تھے، وہ اللہ تعالیٰ کے علم میں ہیں، اور وہی علم لکھا گیا ہے، اس کا نام تقدیر ہے۔ تقدیر برحق ہے، اس پر ایمان لانا واجب ہے، اس میں بحث و جدال منع ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 126