🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسجد حرام سب سے پہلی مسجد ہے ، اور دوسرے نمبر پر...
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسجد حرام سب سے پہلی مسجد ہے، اور دوسرے نمبر پر مسجد اقصٰی بنائی گئی، اور دونوں کے درمیان 40 سال کا وقفہ ہے۔ تمام زمین کو مسجد بنا دیا گیا ہے، یہ صرف امت مسلمہ کا خاصہ ہے، پہلے کسی امت کو یہ اعزاز نہیں دیا گیا۔ نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا چاہیے، غفلت اور سستی دنیاوی امور میں ہو، لیکن افسوس کہ دینی امور میں سستی اور دنیاوی امور میں چستی مسلمانوں نے اپنا شعار بنالیا ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 134