🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مخلص ترین ہونے کا ثبوت ملتا ہے ۔...
فائدہ:
اس حدیث میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مخلص ترین ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔ سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کی خاص طور پر فضیات ثابت ہوتی ہے، جو کہ شہزادے تھے مگر دین کی وجہ سے جب فوت ہوئے تو دنیاوی امور سے دور تھے۔ اس قدرغریب تھے کہ جب فوت ہوئے تو ان کے پاس اتنا بھی کپڑ انہیں تھا کہ مکمل جسم ڈھانپ دیا جاتا، سبحان اللہ، کس قدر فضیلت ہے اس شخص کی جو اپنا سب کچھ دین پر خرچ کر دیتا ہے، «اللهم اجعلنا منهم» ۔ اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ کفن میت کے مال سے ہی ہونا چاہیے، نیز یہ بھی ثابت ہوا کہ میت کے جسم کو مکمل ڈھانپ کر دفن کرنا چاہیے، خواہ کپڑے کے علاوہ کسی اور چیز ہی سے ڈھانپ دیا جائے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 155