🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں غسل جنابت کا طریقہ بیان کیا گیا ہے غسل جنابت کی ضروری تفصیل درج ذیل...
فائدہ:
اس حدیث میں غسل جنابت کا طریقہ بیان کیا گیا ہے غسل جنابت کی ضروری تفصیل درج ذیل ہے:
استنجاء کیا جائے گا، دونوں ہاتھوں کو مٹی وغیرہ سے اچھی طرح صاف کیا جائے گا، پھر کلی کی جائے گی اور ناک میں پانی چڑھایا جائے گا، پھر چہرہ دھویا جائے گا، دونوں بازؤوں کو کہنیوں سمیت دھویا جائے گا غسل جنابت کے وضو میں سر کا مسح ثابت نہیں ہے، سنن النسائی کی (422) حدیث صحیح ہے، اس میں بھی ہے کہ «حتى إذا بـلـغ رأسـه لم يمسح» غسل جنابت کے وضو میں جب سر پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر کا مسح نہیں کیا، اور یہی رائج ہے۔ نیز کان سر سے ہے، جب سر ہی کا مسح نہیں ہے تو کانوں کا بھی مسیح نہیں کیا جائے گا، اور پاؤں بھی نہیں دھوئے جائیں گے۔ پاؤں غسل کے بعد دھوئے جائیں گے غسل والی جگہ سے الگ ہو کر۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 163