🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 2، من حديث مالك به] تفقه : ➊ وحی کی کئی قسمیں ہیں مثلاً :...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 2، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ وحی کی کئی قسمیں ہیں مثلاً: براہ راست کلام، پردے کے پیچھے سے کلام یا فرشتے کے ذریعے سے۔ مثلاً دیکھئے: سورۃ الشوریٰ [51] اور ا [لتمهيد 22/113،]
حدیث بالا میں وحی کی بعض اقسام مذکور ہیں۔ نبی کا خواب بھی وحی میں سے ہے جیسا کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا خواب کی وجہ سے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کے ارادے سے ثابت ہے۔
➋ بعض اوقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے نزول سے بھاری کیفیت طاری ہوجاتی تھی۔
➌ پاک ہے وہ ذات جس نے مکہ میں اپنا سچا رسول اور آخری نبی بھیجا، جس پر رسالت اور نبوت کا سلسلہ ختم ومنقطع ہے۔
➍ مسئلہ معلوم نہ ہو تو عالم سے پوچھ لینا چاہئے۔
➎ فرشتے انسانی شکل اختیار کرسکتے ہیں۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 458