🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں یہ وضاحت ہے کہ عورتیں بھی نماز با جماعت مسجد میں آ کر پڑھ سکتی...
فائدہ:
اس حدیث میں یہ وضاحت ہے کہ عورتیں بھی نماز با جماعت مسجد میں آ کر پڑھ سکتی ہیں لیکن وہ باپردہ ہو کر آئیں گی اور مر دوں کے پیچھے نماز پڑھیں گی لیکن عورت کی افضل نماز گھر میں ہوتی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ نماز فجر اندھیرے میں پڑھنی چاہیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ نماز فجر اندھیرے میں پڑھی، پھر دوسری مرتبہ روشن کر کے پڑھی، پھر وفات تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اندھیرے ہی میں رہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے روشن کرکے نہیں پڑھا۔ (سنن أبي داود: 394۔ صحيح ابن خزيمه: 352)
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 174