حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1044، ومسلم 901، من حديث مالك به] تفقه : ➊ نماز خسوف (گرہن والی نماز)...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1044، ومسلم 901، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ نماز خسوف (گرہن والی نماز) باجماعت پڑھنی چاہئے۔
➋ نمازِ خسوف میں دو رکعتیں ہوتی ہیں اور ہر رکعت میں دو رکوع ہوتے ہیں۔
➌ نماز خسوف کے بعد خطبہ دینا اور اس میں وعظ وتذکیر مسنون ہے۔
➍ سورج یا چاند کو گرہن لگنا کسی کے پیدا ہونے یا مرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے پیدا کردہ قوانینِ قدرت کے ماتحت ہے۔ مظاہر قدرت خواہ معمول کے واقعات ہوں، ان سے عبرت حاصل کرنا چاہئے اور خوابِ غفلت سے بیدار ہونا چاہئے۔
➎ مصیبت کے وقت دعائیں کرنے، تکبیریں کہنے اور صدقہ کرنے سے نہ صرف اجر وثواب حاصل ہوتا ہے بلکہ یہ مصائب وآلام دور کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
➏ بہت سی مصیبتیں لوگوں کے گناہوں کی وجہ سے آتی ہیں۔
➐ فضولیات اور بے فائدہ باتوں سے ہر وقت پرہیز کرنا چاہئے۔
➑ فکرِ آخرت اور ذکرِ موت سے ہنسی مذاق ختم اور اخروی کامیابی کا حصول مقصد حیات بن جاتا ہے۔
➒ زنا کبیرہ گناہ ہے۔
➓ اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی غیور نہیں ہے اور اسے اپنے بندوں کی بدکاری پر غیرت آتی ہے۔ نیز دیکھئے: [الموطأ حديث: 171]

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 459