🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ معتکف غسل کر سکتا ہے ، کپڑے تبدیل کر سکتا ہے بعض...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ معتکف غسل کر سکتا ہے، کپڑے تبدیل کر سکتا ہے بعض لوگوں نے اعتکاف میں بھی بدعات شروع کر رکھی ہیں، مثلاً: اعتکاف کی حالت میں غسل نہیں کرنا، سرمہ نہیں ڈالنا، اپنے چہرے کو چھپا کر رکھنا، یہ ایسی چیزیں ہیں جن کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ حائضہ کے ہاتھ پاک ہوتے ہیں، وہ آٹا گوندھے گی، روٹی پکائے گی، اور اپنے خاوند کا سر بھی دھو سکتی ہے۔ خواتین پر اپنے خاوند کی خدمت فرض ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 184