🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بیوی اعتکاف بیٹھنے سے پہلے اپنے خاوند سے اجازت لے گی اگر...
فائدہ
➊ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بیوی اعتکاف بیٹھنے سے پہلے اپنے خاوند سے اجازت لے گی، اگر اجازت مل جائے تو بیٹھے گی ورنہ نہیں بیٹھے گی۔
➋ دکھاوے کی غرض سے اعتکاف کرنا درست نہیں ہے، کیونکہ ریاکاری گناہ بن جاتی ہے۔
➌ آپ صلی اللہ علیہ وسلم علم غیب نہیں جانتے تھے، اس لیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:
”یہ خیمے کن کے ہیں؟“
➍ خواتین بھی اعتکاف مسجد میں ہی کریں گی۔
➎ اگر کسی وجہ سے رمضان میں اعتکاف نہ ہو سکے تو سال کے کسی بھی عشرے میں اعتکاف کرنا درست ہے۔
➏ اس حدیث سے ایک اہم مسئلہ یہ بھی ثابت ہوا کہ نیت کر لینے سے اعتکاف واجب نہیں ہوتا۔
➐ ❀ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«وَفِيهِ أَنَّ الِاعْتِكَافَ لَا يَجِبُ بِالنِّيَّةِ»
”اور اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ نیت کر لینے سے اعتکاف واجب نہیں ہوتا“ [فتح الباری: 349/4]
➑ نیت کا تعلق دل سے ہے نہ کہ زبان سے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 196