🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: یوم عاشورہ کا روزہ پہلے فرض تھا، لیکن جب رمضان فرض ہوگیا تب یوم عاشورہ کی فرضیت ختم...
فائدہ:
یوم عاشورہ کا روزہ پہلے فرض تھا، لیکن جب رمضان فرض ہوگیا تب یوم عاشورہ کی فرضیت ختم ہوگئی۔ عاشوراء دسویں محرم کو کہتے ہیں۔ رمضان کے بعد افضل ترین روزے محرم کے قرار دیے گئے ہیں۔ (صحيح مسـلـم: 1131) اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسی علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کی قوم کو فرعون سے اسی عاشوراء کے دن نجات دی تھی تو بنی اسرائیل اس خوشی میں بطور شکرانہ روزہ رکھتے تھے۔ (صحیح البخاری: 2004) یہودی صرف روزہ ہی نہیں رکھتے تھے بلکہ خوشی و مسرت کا اظہار بھی کرتے، چنانچہ حدیث میں ہے کہ اہل خیبر اس دن جشن مناتے اور اپنی عورتوں کو زیورات اور سامان زینت سے مزین کرتے۔ (صحیح مسلم: 1134) اب ہم نے نو محرم کا روزہ رکھنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو نو محرم کا روزہ ضرور رکھوں گا۔ (صحیح مسلم: 1134)
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 202