🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 295، من حديث مالك، ومسلم 297، من حديث هشام بن عروه به ، سقط من...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 295، من حديث مالك، ومسلم 297، من حديث هشام بن عروه به، سقط من الأصل والسياق يقتضيه]

تفقه:
➊ حیض کی حالت میں عورت نجس (پلید) نہیں ہوتی بلکہ نماز، روزے اور دیگر ممنوعہ امور کے علاوہ دنیا کے تمام کام کر سکتی ہے مثلاً کھانا پکانا وغیرہ۔
➋ بیوی پر اپنے شوہر کی خدمت کرنا واجب ہے۔
➌ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے تھے۔
➍ آیت «فَاعْتَزِلُوْا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيْضِ» حیض والی عورتوں سے علیحدہ ہوجاؤ۔ [البقرة: 222] کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ حائضہ عورتوں سے مکمل بائیکاٹ کرلو بلکہ اس آیت کا صرف یہ مطلب ہے کہ اُن سے جماع نہ کرو۔ معلوم ہوا کہ قرآن مجید کو حدیث، اجماع اور آثار سلف صالحین کے ساتھ ہی سمجھنا پڑے گا ورنہ پھر گمراہی کے راستے کھلتے ہیں۔
➎ بالوں کی کنگھی کرنا جائز ہے بشرطیکہ اس پر بہت زیادہ وقت صرف نہ کیا جائے۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [السنن النسائي 1/130 ح239، 8/131 ح5057 وسنده صحيح، سنن ابي داود: 81]
● یہ روایت استحباب وادب پر محمول ہے، حرمت پر محمول نہیں کیونکہ سلف صالحین نے اس سے یہی مفہوم سمجھا ہے۔ نافع کو بتایا گیا کہ حسن (بصری) روزانہ کنگھی کرنے کو ناپسند کرتے ہیں تو وہ ناراض ہوئے اور فرمایا: ابن عمر (رضی اللہ عنہ) روزانہ دو دفعہ تیل لگاتے تھے۔ [طبقات ابن سعد 4/157، وسنده صحيح]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 462