🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بچہ اس کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہوا ، نیز...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بچہ اس کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہوا، نیز اس حدیث میں بیان کردہ، زانی کے لیے پتھر ہیں، یہ حدیث سے صحيح ثابت ہے۔ اس مسئلہ پر تقصیل ایک جگہ گزر چکی ہے، نیز اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اختلافی مسئلہ میں مکمل تحقیق کرنی چاہیے۔ کفار سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کے نسب کے بارے میں باتیں کرتے تھے، کیونکہ یہ سخت سیاہ تھے، اور سیدنا زید رضی اللہ عنہ سخت سفید تھے۔ قیافہ شناس اگر ایسی بات کر دے جس کے صحیح ہونے پر ایک قرینہ مل جائے تو اس کی بات مانی جائے گی، اس موقع پر قیافہ شناس کی بات سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاموش رہنا اس کی بات کے صحیح ہونے پر دلیل ہے، اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ضروری نہیں کہ اولاد میں سے تمام بچے اپنے والد میں سے نقش و نگار اور ان کی رنگت پر ہوں۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 240