الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بیوی اپنے خاوند کی شکایت حاکم وقت کو کر سکتی ہے ،...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بیوی اپنے خاوند کی شکایت حاکم وقت کو کر سکتی ہے، اور یہ غیبت نہیں ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ بیوی و بچوں کا نان ونفقہ خاوند کے ذمے ہے، اگر وہ اس میں سستی کرے اور کنجوسی کا مظاہرہ کرے تو بیوی معروف طریقے سے اپنے خاوند کے مال سے اس سے پوچھے بغیر اپنے لیے اور اپنی اولاد کے لیے کچھ لے سکتی ہے۔ یہ تب ہے جب خاوند صاحب مال ہو، لیکن اگر وہ غریب ہے تو بیوی کو بھی اس کا احساس کرنا چاہیے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 244