🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں تصویروں کی مذمت بیان کی گئی ہے ۔ تصویر سے ہر وہ تصویر مراد ہے...
فائدہ:
اس حدیث میں تصویروں کی مذمت بیان کی گئی ہے۔ تصویر سے ہر وہ تصویر مراد ہے جسے تصویر کہا جا تا ہو، خواہ وہ ہاتھ سے بنی ہو، خواہ کیمرے سے بنی ہو، خواہ مٹی سے بنی ہو۔ موجودہ دور میں تصویر ایک بہت بڑا فتنہ بن چکی ہے، ہر طرف لڑکیوں کی ایسی ننگی تصاویر ہیں جو ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہیں۔ فتنۂ تصویر کے خلاف بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ تصویر کو دیکھ کر اسے پھاڑ دینا چاہیے، نیز اس حدیث سے فوٹوگرافر کی بہت زیادہ مذمت ثابت ہوتی ہے، جو بغیر کسی ڈر کے دن رات لوگوں کی تصویر میں بنا رہے ہیں۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 253