🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: مسجد کے اندر جنگی تیاری کی مشق کرنا درست ہے ۔ اس حدیث میں ہے کہ سیدہ عائشہ...
فائدہ:
مسجد کے اندر جنگی تیاری کی مشق کرنا درست ہے۔ اس حدیث میں ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صحابہ کا کھیل دیکھتی رہیں۔ یہ پردے کی آیات نازل ہونے سے پہلے کا واقعہ ہے، نیز اس حدیث سے ثابت ہوا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے شیطان ڈرتا تھا۔ ہرا یسا کھیل کھیلنا جائز ہے جو قرآن و حدیث کے خلاف نہ ہو اور جس میں نماز وغیرہ کو ضائع نہ کیا جائے اور جس میں فضول خرچی بھی نہ ہو۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 256