🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ میاں بیوی پردے میں رہ کر آپس میں دوڑ کا مقابلہ کر...
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ میاں بیوی پردے میں رہ کر آپس میں دوڑ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ یہ ایک فطری بات ہے کہ جب کوئی ٹیم شکست کھا جاتی ہے تو وہ اس کے بدلے میں جیتنے کی بہت کوشش کرتی ہے۔ آج کل لڑکیوں کے مقابلے ننگے بدن اور پوری دنیا کے سامنے ہو رہے ہیں، یہ سراسر گمراہی اور شیطانی کام ہیں، مثلاً میراتھن دوڑ اور لڑکیوں کی لڑکیوں سے کبڈی وغیر ہ۔ اپنی اولاد اور دیگر احباب کو اس طرح کی فحاشی سے محفوظ رکھیں، افسوس کہ جو با پردہ مسلمان عورت تھی وہ آج ننگی ہو کر شیطانی کردار ادا کر رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہدایت عطا فرمائے، آمین۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 263