الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: یہ روایت سند کے لحاظ سے ضعیف ہے ۔ اس حدیث میں گناہوں کے عام ہونے پر وعید...
فائدہ:
یہ روایت سند کے لحاظ سے ضعیف ہے۔ اس حدیث میں گناہوں کے عام ہونے پر وعید شدید بیان کی گئی ہے کہ گناہوں کا غالب ہونا اللہ تعالیٰ ٰ کے عذاب کو دعوت دینا ہے۔ موجودہ دور کی یہی صورت حال ہے کہ ہر طرف بدی عام ہے، اور غالب ہے، یہی وجہ ہے کہ مختلف قسم کے عذاب بھی نازل ہو رہے ہیں، جس کی لپیٹ میں نیک اور بد تمام لوگ آۓ ہوۓ ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ٰ انصاف کو پسند کرتے ہیں، نیکوں پر ظاہری طور وہ عذاب مسلط ہو گا لیکن پھر انھیں اللہ تعالیٰ ٰ اپنی رحمت (جنت) کی طرف بلا لے گا۔ یہاں سے یہ بات بھی سمجھ لگی کہ جب کسی بستی یا شہر پر عذاب آۓ اور اس میں نیک لوگ بھی ہوں، تو لوگ عامۃ الناس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں پر بھی بدوں جیسا حکم لگانا شروع کر دیتے ہیں کہ فلاں فلاں پر بھی اللہ تعالیٰ ٰ کا عذاب نازل ہوا ہے، اور طرح طرح کی باتیں بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ ہمیں اس طرح کی سوچ وفکر سے پر ہیز کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ ٰ نیک لوگوں کو خوب جانتا ہے، اور ان کی نیکی اور تقویٰ کو ضائع نہیں کرے گا بلکہ ان کے فوت ہونے کے بعد انھیں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھائے گا۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 266