الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس سے ثابت ہوا کہ زمانہ صحابہ میں ایک دوسرے کی طرف احادیث لکھ کر بھیجی جاتی تھیں...
فائدہ:
اس سے ثابت ہوا کہ زمانہ صحابہ میں ایک دوسرے کی طرف احادیث لکھ کر بھیجی جاتی تھیں، بلکہ زمانہ نبوی میں ہی کتابت حدیث کا آغاز بڑے زور وشور سے ہو چکا تھا، والحمد اللہ۔ اللہ تعالیٰ نے حفاظت قرآن وحدیث کے لیے صحابہ، تابعین اور محدثین کی جماعتیں پیدا کیں۔ جن الفاظ کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث بیان کیں، وہ انھی الفاظ کے ساتھ محفوظ ہیں۔ نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قرآن وحدیث کی اطاعت کے بغیر عمل دنیا وآخرت میں ذلت کا باعث ہے۔ عارضی طور پر اگر کوئی تعریف کر بھی دے گا لیکن آخر کار وہ بھی اس کی مذمت کرے گا۔ اس حدیث میںہمیں قرآن وحدیث کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیا گیا ہے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 268