حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 2002، من حديث مالك به] تفقه : ➊ عاشوراء کا روزہ فرض نہیں بلکہ سنت...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 2002، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ عاشوراء کا روزہ فرض نہیں بلکہ سنت ہے۔ اس روزے سے گزشتہ سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ دیکھئے: [صحيح مسلم 1162، ترقيم دارالسلام: 2747]
➋ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک روایت میں آیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں اگلے سال زندہ رہا تو نو(9) محرم کا روزہ رکھوں گا۔ دیکھئے: [صحيح مسلم 1134، دارالسلام: 2666]
◄ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو فرمایا: جب تم محرم کا چاند دیکھو تو گنتی شروع کر دو اور نو (9) محرم کو روزہ رکھو۔ [صحيح مسلم: 1133، دارالسلام: 2664]
◄ اگر کوئی کہے: کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ دس محرم کو روزہ نہیں ہو گا؟ تو عرض ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «صوموا التاسع والعاشر وخلفوا اليهود» نو اور دس (محرم) کا روزہ رکھو اور یہودیوں کی مخالفت کرو۔ [السنن الكبريٰ للبيهقي 4/287 وسنده صحيح، مصنف عبدالرزاق 7839، السنن المأثوره للشافعي رواية الطحاوي ص317 ح337]
اور یہ ظاہر ہے کہ راوی اپنی روایت کو سب سے زیادہ جانتا ہے۔
◄ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے بعض لوگوں کے قاعدے کے طور پر بطورِ الزام ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [فتح الباري 4/230 ح2111]
➌ قاسم بن محمد بن ابی بکر عاشوراء کا روزہ رکھتے تھے۔ دیکھئے: [مصنف ابن ابي شيبه تقديم الشيخ سعد بن عبدالله آل حميد ج4 ص90 ح9450 وسنده صحيح، وسقط القاسم من النسخة الأخريٰ!]

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 466