الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ نماز عصر کے بعد دو رکعت پڑھنا مسنون ہے ، جو ان...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ نماز عصر کے بعد دو رکعت پڑھنا مسنون ہے، جو ان رکعات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص کرتے ہیں، ان سے دلیل کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اس کے خاص ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے، جبکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بھی ان دو رکعتوں کا پڑھنا ثابت ہے، سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے نماز عصر کے بعد دو رکعت پڑھنا ثابت ہے۔ (صحیح البخاری: 1231) نیز اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ نفلی اور مسنون رکعات کی قضائی دینا بھی درست ہے۔ اس حدیث سے مسنون رکعات کی اہمیت ثابت ہوتی ہے۔
بعض لوگوں کا مسنون رکعات کا اہتمام نہ کرنا درست نہیں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زندگی میں ایک بار ہی نماز ظہر کے بعد والی دورکعات رہی تھیں لیکن آپ نے ان کی بھی قضائی دی، اور پھر مستقل نماز عصر کے بعد پوری زندگی دو رکعات ادا کرتے رہے۔ اگر ایک نماز کی مسنون رکعتیں کسی عذر کی وجہ سے رہ جائیں تو ان کو اگلی نماز سے پہلے یا بعد میں، ہر دو صورت میں ادا کرنا درست ہے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 297