الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قاضی اور جج فیصلہ کرتے وقت طرفین کے بیانات سن کر مکمل...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قاضی اور جج فیصلہ کرتے وقت طرفین کے بیانات سن کر مکمل تحقیق کرنے کے بعد لوگوں کے بیانات پر اعتبار کرتے ہوئے فیصلہ دے گا۔ فریقین کو صاف گوئی سے کام لینا چاہیے، اپنے فریق مخالف پر ظلم وستم نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ آج اگر رشوت دے کر یا جھوٹ بول کر فیصلہ اپنے حق میں کروا بھی لیا جائے تو صرف عارضی سزا سے بچا جا سکتا ہے لیکن قیامت قائم ہونے والی ہے، اس دن انصاف ہوگا، کسی پر ظلم نہیں کیا جائے گا، ہمیں اس دن کے حساب سے ڈرتے ہوئے دنیا میں کسی بھی انسان پر ظلم و زیادتی نہیں کرنی چاہیے۔ بالفرض اگر دنیا میں چرب زبانی یا جھوٹ بول کر کسی کی چیز کا مالک بن بھی جائے گا تو وہ حقیقی کامیابی نہیں ہے، بلکہ دونوں جہانوں کی ناکامی ہے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 298