🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں غسل جنابت کا طریقہ بیان ہوا ہے ۔ یاد رہے کہ غسل جنابت کے وضو...
فائدہ:
اس حدیث میں غسل جنابت کا طریقہ بیان ہوا ہے۔ یاد رہے کہ غسل جنابت کے وضو میں دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھونا چاہیے، لیکن اس کے بعد سر اور کانوں کا مسح نہیں کرنا چاہیے، اور نہ ہی پاؤں دھونے چاہئیں، اس کی مفصل حدیث سنن النسائی (422) میں ہے، جس میں وضاحت ہے کہ غسل جنابت میں سر کا مسح نہیں کرنا چاہیے، اور یہ بات معلوم ہے کہ کان سر میں سے ہیں، جب سر کا ہی مسح نہیں ہے تو کانوں کا مسح بھی نہیں کیا جائے گا۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے اس حدیث پر یوں باب باندھا ہے «باب ترك مسح الرأس فى الوضوء من الجنابة» ‏‏‏‏ (غسل جنابت کے وضو میں سر کا مسح نہ کرنے کا بیان)۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 318