الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ دشمن پر بھی صدقہ و خیرات کرنا چاہیے ، خصوصاً جب دشمن...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ دشمن پر بھی صدقہ و خیرات کرنا چاہیے، خصوصاً جب دشمن قریبی رشتہ داروں میں سے ہو۔ مناظر اسلام حافظ ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ پر کسی نے قاتلانہ حملہ کیا تو آپ شدید زخمی ہو گئے، جب طبیعت کچھ ٹھیک ہوئی تو قاتل کے احوال کا پتہ کیا، تو لوگوں نے بتایا کہ وہ تو جیل میں ہے، اور اس کے گھر میں بچے ہیں، ان کو کما کر دینے والا کوئی نہیں ہے، یہ بات سنتے ہی مناظر اسلام امرتسری رحمہ اللہ نے اپنے گھر سے کافی سامان اس کے گھر میں پہنچا دیا اور مسلسل ان کا خیال رکھتے رہے، جب تک کہ وہ جیل سے رہا نہیں ہو گیا۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 330