🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: ” قوت اور طاقت“ میں تمام فرائض و واجبات آتے ہیں ، اور ان سے زائد امور میں...
فائدہ:
”قوت اور طاقت“ میں تمام فرائض و واجبات آتے ہیں، اور ان سے زائد امور میں انسان صرف اس کا مکلف ہے جن کے کرنے کی وہ طاقت رکھتا ہو۔ کوئی کم عقل یہ نہ سمجھے کہ مجھ میں تو تین نماز میں پڑھنے کی طاقت ہے، لہٰذا میں تین ہی پڑھ لیا کروں گا، یہ واضح گمراہی ہے، اور قرآن و حدیث سے بغاوت ہے۔
بیعت صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا خلیفہ وقت کی مشروع ہے، اب کوئی خلیفہ نہیں ہے، لہٰذا اب کسی کی بیعت نہیں ہو گی۔ آ ج کل بعض نے اپنے ماتحتوں سے بیعت لینے کا ڈھونگ رچا رکھا ہے جو کہ درست نہیں ہے، اور عورت سے بیعت زبانی ہو گی، نہ کہ ہاتھ کے ساتھ ہاتھ ملا کر۔ غیر محرم عورت سے جسم کو مس کرنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 344