🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں قیامت کی علامات کبریٰ میں سے ایک علامت کا ذکر ہے ۔ ” قریب ہی...
فائدہ:
اس حدیث میں قیامت کی علامات کبریٰ میں سے ایک علامت کا ذکر ہے۔ ”قریب ہی وھنسا دیا جائے گا“ کا مطلب ہے کہ اس لشکر کو سرزمین مدینہ یا مکہ کے قریب ہی زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ اس کی تفصیل اس حدیث میں ملاحظہ فرمائیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک پناہ لینے والا بیت اللہ میں پناہ لے گا، اس کی طرف ایک لشکر ارسال کیا جائے گا، وہ لشکر جب ایک کھلے میدان میں ہوگا تو اسے زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ میں نے سوال کیا۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ان کا کیا ہوگا جو مجبوراً اس لشکر میں شامل کیے گئے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انھیں بھی لشکر کے ساتھ ہی دھنسا دیا جائے گا، مگر روز قیامت ہر شخص کو اس کی نیت کے مطابق اٹھایا جائے گا۔“ (صحیح مسلم: 2882)
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 354