🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1666، من حديث مالك به] تفقه : ➊ عرفات سے مزدلفہ کی طرف واپس جاتے...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1666، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ عرفات سے مزدلفہ کی طرف واپس جاتے ہوئے حتی الوسع تیز چلنا چاہئے بشرطیکہ دوسرے حاجی تکلیف محسوس نہ کریں۔
➋ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ وادی محسر سے تیزی سے گزرتے تھے۔ دیکھئے: [الموطأ 1 / 392 ح905 وسنده صحيح]
تنبیہ:
عرفات سے واپسی والے دن مغرب اور عشاء کی نمازیں عرفات میں نہیں بلکہ مزدلفہ میں پڑھنی چاہئیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 473