🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: امام تر مذی یہ حدیث نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں ۔ ① ” یہ حدیث حسن صحیح...
فائدہ:
امام تر مذی یہ حدیث نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں۔
① ”یہ حدیث حسن صحیح ہے“
(2) قسامہ کے سلسلہ میں بعض اہل علم کا اسی حدیث پرعمل ہے
③ مدینہ کے بعض فقہا ء قسامہ کی بناپر قصاص درست سمجھتے ہیں۔
④ کوفہ کے بعض اہل علم اور کچھ دوسرے لوگ کہتے ہیں: ”قسامہ کی بنا پر قصاص واجب نہیں، صرف دیت واجب ہے۔“
قسامہ: نامعلوم قتل کی صورت میں مشتبہ افراد یا بستی والوں سے قسم لینے کو قسامہ کہا جا تا ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ کوئی شخص مقتول پایا جائے اور اس کے قاتل کا علم کسی کو نہ ہو، پھر قاتل کے خلاف کوئی شہادت بھی موجود نہ ہو، تو بعض قرائن کی بنیاد پر مقتول کے اولیاء کسی متعین شخص کے خلاف دعویٰ پیش کریں کہ فلاں نے ہمارے آدمی کوقتل کیا ہے، مثلاً مقتول اور مدعی علیہ کے مابین عداوت پائی جائے، یا مقتول مدعی علیہ کے گھر کے قریب ہو یا مقتول کا سامان کسی انسان کے پاس پایا جائے، یہ سب قرائن ہیں، تو مدعی، مدعی علیہ کے خلاف پچاس قسمیں کھا کر مقتول کے خون کا مستحق ہو جائے گا، یا اگر مدعی قسم کھانے سے گریز کریں تو مدعا علیہ قسم کھا کر خوں بہا سے بری ہو جائے گا، دونوں کے قسم نہ کھانے کی صورت میں خوں بہا بیت المال سے ادا کیا جائے گا۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 407