🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جس مرضی چیز سے ماکول اللحم جانور کواللہ تعالیٰ کا نام لے...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جس مرضی چیز سے ماکول اللحم جانور کواللہ تعالیٰ کا نام لے کر ذبح کیا جائے وہ حلال ہے سوائے دانت اور ناخن کے۔ دانت سے اس لیے منع فرمایا کہ یہ ایک ہڈی ہے اور اس سے جانور پوری طرح ذبح نہیں ہوتا، اسی طرح ناخن سے ذبح کرنے میں بھی جانور کو تکلیف ہوتی ہے اور اس سے جانور پوری طرح ذبح نہیں ہوتا۔ [صحيح بخاري 4598] میں اس حدیث سے پہلے مفصل واقعہ ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ، اس حدیث سے قبل لکھتے ہیں: ذبح کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا اور جس نے بسم اللہ کو عمداً چھوڑ دیا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر کوئی ذبح کے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا تو کوئی حرج نہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”اور اس جانور کو نہ کھاؤ جس پر ذبح کے وقت اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو، بلاشبہ یہ نا فرمانی ہے۔“ (الأنعام: 121) بھولنے والے کو فاسق نہیں کہاجا سکتا۔
نیز ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”اور شیاطین تو اپنے دوستوں کے دلوں میں (شکوک و شبہات) القا کرتے رہتے ہیں تا کہ وہ تم سے جھگڑتے رہیں اور اگر تم نے ان کی بات مان لی تو تم بھی مشرک ہی ہوئے۔ (الأنعام: 121) [صحيح البخاري قبل ح: 5498]
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 414