🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عید کے دن خطبہ سے پہلے نماز پڑھنی چاہیے ، کچھ لوگ...
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عید کے دن خطبہ سے پہلے نماز پڑھنی چاہیے، کچھ لوگ نماز سے پہلے وعظ و نصیحت شروع کر دیتے ہیں، یہ سنت کی مخالفت ہے، امام عورتوں کو الگ خطبہ دے سکتا ہے لیکن آج کل تو اسپیکر کا انتظام ہوتا ہے لیکن اگر کوئی ایسا موقع بن جائے تو امام عورتوں کو خطبہ دے سکتا ہے۔ ایسے امام کے دو خطبے ہوں گے۔ عید کے دن صدقہ و خیرات لینا درست ہے، اور زیادہ سے زیادہ صدقہ کرنا چاہیے، امام عورتوں کو وعظ کرتے ہوئے اپنے شاگرد کو ساتھ لے جا سکتا ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 482