🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں قیام الیل کے وقت کی ایک دعا کا ذکر ہے ، یاد رہے کہ نفلی...
فائدہ:
اس حدیث میں قیام الیل کے وقت کی ایک دعا کا ذکر ہے، یاد رہے کہ نفلی اور فرضی نمازوں کے ایک ہی مسائل ہیں، الا کہ فرق کی کوئی واضح دلیل مل جائے۔ تمام دعاؤں میں زبردست عقیدہ بیان کیا گیا ہے، خواہ وہ دعائیں قرآن کریم میں ہوں یا احادیث مبارکہ میں۔ افسوس کہ اکثر لوگوں کو تو دعائیں آتی ہی نہیں ہیں، اگر کچھ کو آتی بھی ہیں تو ان کا ترجمہ نہیں آتا، دعائیں بھی یاد کرنی چاہئیں اور ان کا ترجمہ بھی یاد کرنا چاہیے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 503