🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
فائدہ:
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لا ينكح المحرم ولا ينكح» (محرم نہ خود نکاح کرے اور نہ کسی دوسرے کا نکاح کرے) [صحيح مسلم: 1409]
بعض احادیث میں «ولا يخطب» (نہ وہ منگنی کا پیغام بھیجے) [سنن ابي داود: 1841 صحيح] کے الفاظ ہیں۔ اس حدیث کے مخالف سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا خود بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے نکاح کیا اور ہم اس وقت مقام”سرف“ میں حلال تھے (یعنی احرام نہیں باندھے ہوئے تھے) [صحيح مسلم: 1411] اور یہی راجح ہے، مزید مذکورہ احادیث بھی اس پر دلالت کرتی ہیں۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 513