الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید...
فائدہ:
سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید اترتے وقت بہت زیادہ تکلیف محسوس کرتے تھے، اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ ساتھ ہونٹ ہلاتے جاتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ﴿لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ﴾ [75-القيامة:16] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے آپ کے سینے میں جمع کرنا اور آپ کو اس کا پڑھانا ہمارے ذمے ہے، اس کے بعد جب جبرائیل علیہ السلام آپ سلام کے پاس آتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کان لگا کر سنتے رہتے، جب وہ چلے جاتے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح پڑھ لیتے جیسے جبرائیل علیہ السلام نے پڑھا تھا۔ [صحيح البخاري: 5]

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 537