🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں وراثت کا ایک اہم مسئلہ بیان ہوا ہے کہ کوئی کافر کسی مسلمان کا اور...
فائدہ:
اس حدیث میں وراثت کا ایک اہم مسئلہ بیان ہوا ہے کہ کوئی کافر کسی مسلمان کا اور کوئی مسلمان کسی کافر کا وارث نہیں بن سکتا، ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لا يتوارث أهل ملتين شتي» دو مختلف ملتوں والے آپس میں (کسی چیز میں بھی) وارث نہیں بن سکتے۔ [سنن ابي داؤد: 2911 اس كو امام ابن الجارود 967 نے صحیح کہا ہے]
علامہ نووی (متوفی: 676ھ) لکھتے ہیں:
وأمـا الـمسـلـم فلا يرث الكافر أيضا عند جـمـاهـيـر الـعلماء من الصحابة والتابعين ومن بعدهم ”جمہور صحابہ، تابعین اور ان کے بعد والوں کے نزدیک مسلم، کافر کا وارث نہیں بن سکتا“۔ [شرح صحيح مسلم للنووي: 2/ 33]
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 551