🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 5058، من حديث مالك به] تفقه : ➊ اس حدیث میں خارجیوں تکفیریوں کے اوصاف...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 5058، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ اس حدیث میں خارجیوں تکفیریوں کے اوصاف کا ذکر کیا گیا ہے۔
➋ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت ونبوت حق اور سچ ہے۔
➌ کتاب وسنت کو صرف سلف صالحین کے فہم کی روشنی میں سمجھنا چاہئے، جو لوگ سلف صالحین کے خلاف اپنے فہم سے کتاب و سنت کو سمجھنے کا نظریہ رکھتے ہیں تو یہ خوارج اور اہلِ بدعت ہیں۔
➍ روئے زمین پر اسلام کا دعویٰ کرنے والوں میں سب سے شریر لوگ خوارج اور تکفیری ہیں جو صحیح العقیدہ مسلمانوں کی تکفیر کرتے ہیں۔
➎ قرآن کی طرح حدیث بھی حجت ہے۔
➏ اسلامی حکومت (جس نے کتاب وسنت کو نافذ کر رکھا ہے) کے خلاف خروج جائز نہیں ہے اگرچہ خلیفہ فاسق ہی کیوں نہ ہو۔
➐ مسلمان کو ہر وقت اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے کہ کہیں وہ گمراہ ہوکر اللہ کے غضب کا مستحق نہ ہو جائے۔
➑ ہر وقت علمائے حق سے رابطہ قائم رکھنا چاہئے۔ ➒ بدعات سے بچنا بہت ضروری ہے ورنہ عمل غارت ہو جاتا ہے۔
➓ اگر عقائد و نظریات کتاب و سنت کے مطابق نہ ہوں تو اعمال کے انبار بھی ذرا بھر حیثیت نہیں رکھتے۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 491