الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں ہے کہ سترہ کے بغیر بھی نماز ہو جاتی ہے ، لیکن اس حدیث کی...
فائدہ:
اس حدیث میں ہے کہ سترہ کے بغیر بھی نماز ہو جاتی ہے، لیکن اس حدیث کی سند میں بعض اھلہ مجہول ہے، اس وجہ سے یہ روایت ضعیف ہے، سترے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے، گھر، مسجد صحرا ہر جگہ سترے کا اہتمام کرنا چاہیے، مسجد اور صحرا کا فرق کرنا درست نہیں ہے، سترہ نہ واجب ہے اور نہ ہی اس کو چھوڑ نے کو معمول بنا لینا درست ہے۔
سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
«صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى الله عليه وسلم فى فضاء ليس بين يديه شيء» ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھلی جگہ نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کوئی چیز (بطور سترہ) نہیں تھی“۔ [المصنف لابن ابي شيبه باب من رخص فى الفضاء أن يصلى بها: 312/1، مسند أحمد: 1966 ـ مسند ابي يعلي: 23601]
سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”میں گدھی پر سوار ہو کر آیا، ان دنوں میں قریب البلوغت تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منٰی میں بغیر دیوار کے نماز پڑھ رہے تھے“۔ [صحيح البخاري: 76]
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ سترہ فرض یا واجب نہیں ہے، بلکہ مستحب ہے لیکن اس کا یہ بھی مطلب نہیں ہے کہ اس کو مستحب سمجھ کر اس کا اہتمام نہ کیا جائے، ہاں اگر کبھی سترہ نہ مل رہا ہو تو اس صورت میں بغیر سترے کے نماز پڑھنے سے انسان گنا ہ گار نہیں ہو جاتا۔
افسوس ان لوگوں پر جو ضد میں آ کر سترہ سے بے رخی کرتے ہیں، اور اپنا معمول بنا لیتے ہیں کہ نماز سترہ کے بغیر پڑھی جائے، وہ لوگ غلطی پر ہیں، اور گناہ کے مرتکب ہورہے ہیں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لا تـصـلى الا الي سترة» (سترے کے بغیر نماز نہ پڑھو) [صحيح ابن خزيمه: حديث: 800] اس سے مراد تا کید ہے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 588