الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں نماز کے شروع میں ، رکوع میں جاتے وقت ، رکوع سے سر اٹھاتے وقت...
فائدہ:
اس حدیث میں نماز کے شروع میں، رکوع میں جاتے وقت، رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کا اثبات ہے، اور اس کے متعلقہ بے شمار احادیث ہیں۔
سیدنا ابوحمید الساعدی رضی اللہ عنہ کی لمبی حدیث کا خلاصہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے وقت، رکوع میں جاتے وقت، رکوع سے سر اٹھاتے وقت اور دو رکعتوں سے اٹھ کر رفع الیدین کرتے تھے، دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس حدیث کی تائید فرمائی۔ [سنن ابي داود: 730 سنده صحيح]
بے شمار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ان سے بھی یہ ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے وقت، رکوع کرتے وقت، رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کرتے تھے، سیدنا ابوبکر صدیق، علی بن ابی طالب، ابوہریرہ، ابوموسی اشعری، جابر بن عبداللہ انصاری اور ابوقتادہ رضی اللہ عنہم سے مروی احادیث کتب متداولہ میں موجود ہیں۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 626