الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ سفر کی وجہ سے دو نمازوں کو جمع کرنا درست ہے ۔...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ سفر کی وجہ سے دو نمازوں کو جمع کرنا درست ہے۔ سیدنا انس بن ما لک رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سورج کے زوال سے پہلے سفر شروع کرتے تو ظہر کو عصر کے وقت تک مؤخر کر کے دونوں نمازوں کو جمع کرتے تھے، اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر سے پہلے سورج ڈھل جا تا تو ظہر کی نماز پڑھ کر سوار ہو جاتے تھے۔ [صحيح البخاري: 1111ـ صـحيح مسلم: 704]
جمع کی معروف تین صورتیں ہیں: جمع تاخیر، جمع تقدیم اور جمع صوری، یہ تینوں صورتیں ہی جائز ہیں۔ جمع صوری سے مراد ظہر کی نماز کو ظہر کے آخری وقت میں اور عصر کی نماز کو عصر کے اول وقت میں پڑھنا۔ اس کے جواز کی دلیل [سنن ابي داود: 1212] میں ہے۔ نیز بارش کی وجہ سے بھی نماز میں جمع کرنا درست ہے۔ [صحيح مسلم: 705 1636]

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 628