الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: حسد کا اصل مفہوم یہ ہے کہ کسی کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی نعمت ملی ہو...
فائدہ:
حسد کا اصل مفہوم یہ ہے کہ کسی کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی نعمت ملی ہو، دیکھ کر یہ خواہش پیدا ہو کہ اس کی یہ نعمت ختم ہو جائے۔ یہ سوچ رکھنا بہت بڑا گناہ ہے، اس سے بچنے کی تلقین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے:
«آياكم والحسد فإن الحسد يأكل الحسنات كما تاكل النار الحطب» ”تم حسد کے مرض سے بہت بچو، حسد آدمی کی نیکیوں کو اس طرح کھا جا تا ہے، جس طرح آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے“۔ [ابوداود: 4903]
مذکور حدیث میں حسد سے مراد ”رشک“ ہے یعنی یہ خواہش کرنا کہ جیسی نعمت اس کے پاس ہے ویسی مجھے بھی مل جائے یہ جائز ہے۔ خوبیوں میں سب سے زیادہ قابل رشک دو خوبیاں ہیں سخاوت اور علم۔
یہ عمل بھی تب خوبیوں میں شمار ہو سکتے ہیں جب اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے خلوص کے ساتھ انجام دیے جائیں ورنہ شہرت کے لیے حاصل کیا جانے والا علم اور خرچ کیا جانے والا مال سخت ترین سزا اور شدید عذاب کا باعث ہوگا۔ اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 629