حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 869، من حديث مالك به] تفقه : ➊ اگر عورتیں مسجدوں میں شرعی امور کا...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 869، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ اگر عورتیں مسجدوں میں شرعی امور کا خیال نہ رکھیں تو خلیفہ کے لئے جائز ہے کہ ایسی عورتوں کو بطورِ تنبیہ مسجدوں میں جانے سے روک دے۔
➋ عورتوں کے لئے مسجدوں میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
➌ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عورتیں مسجد نبوی میں نمازیں پڑھتی تھیں۔ ➍ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إذا استأذنکم نساؤکم باللیل إلی المساجد فأذنوا لھن۔» جب تم سے تمہاری بیویاں رات کو مسجد جانے کی اجازت مانگیں تو انھیں اجازت دے دو۔ [صحيح بخاري: 865، صحيح مسلم: 442، دارالسلام: 989]
● ایک دفعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ہم اس دروازے کو عورتوں کے لئے چھوڑ دیں؟ (خاص کردیں؟)۔۔۔ پھر اس دروازے سے (سیدنا) ابن عمر رضی اللہ عنہ وفات تک کبھی داخل نہیں ہوئے۔ [سنن ابي داود: 571 وسنده صحيح]
● ایک دفعہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کے بیٹے نے کہا: کہ ہم تو عورتوں کو مسجد جانے سے منع کریں گے ورنہ یہ اسے (شرارت کا) بہانہ بنالیں گی۔ یہ سن کر ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے ڈانٹا اور مارا اور فرمایا: میں تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سناتا ہوں اور تو کہتا ہے کہ نہیں! [صحيح مسلم: 442، دارالسلام: 992۔ 994]

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 496