🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مرد حضرات کا اپنے ٹخنوں کو نگنا رکھنا فرض ہے ، ورنہ...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مرد حضرات کا اپنے ٹخنوں کو نگنا رکھنا فرض ہے، ورنہ عذاب ملے گا۔ بعض لوگوں نے فضول تقسیم کر رکھی ہے کہ مسجد میں نماز پڑھتے وقت ٹخنے ننگے رکھنے چاہئیں، باہر ضروری نہیں ہے، یہ بات بلا دلیل ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔ احادیث میں موجود ہے کہ خوشی غمی مسجد ہو یا باہر، ہر حالت میں مرد حضرات اپنے ٹخنے ننگے رکھیں۔ اور بعض نے یہ فلسفہ بیان کیا ہے کہ یہ تب منع ہے جب تکبر کی وجہ سے ہو، حالانکہ بے شمار احادیث میں مردوں کے اپنے ٹخنوں کو ڈھانپنے کی ممانعت وارد ہوئی ہے، اور ان احادیث کو نہ ماننا تکبر ہے، اور تکبر کی تعریف بھی یہی ہے کہ ”حق کو ٹھکرا دینا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا“ تکبر کرنا کبیرہ گناہ ہے، جس سے ہر حال میں بچنا چاہیے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 651