الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: ① دینی اور دنیاوی امور میں مشورہ کرنا ایک پسندیدہ اور مستحب عمل ہے اور اس کے لیے...
فائدہ:
① دینی اور دنیاوی امور میں مشورہ کرنا ایک پسندیدہ اور مستحب عمل ہے اور اس کے لیے اصحاب علم و تقویٰ سے بڑھ کر اور کوئی نہیں ہوسکتا۔
② وقف کی تعریف یہی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دی کہ ”اصل مال کو محفوظ رکھتے ہوئے اس کی آمدنی کو صدقہ کر دیا جائے“۔ اصل مال اور اس کے متولی کے متعلق واضح شرطوں کا تعین کر دینا بھی لازمی ہے۔
③ قیمتی مال کا وقف کرنا اور صدقہ کرنا از حد افضل عمل ہے تاکہ موت کے بعد دیر تک عمل خیر جاری رہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ (آل عمران: 92) ”تم جب تک اپنی محبوب چیزوں سے خرچ نہیں کرو گے نیکی کا اعلی مقام نہیں پاسکو گے۔“
④ متولی کے لیے ضروری ہے کہ دیندار منتقی اور محنتی ہو، حیلے بہانے سے مال ضائع کرنے اور کھانے کھلانے والا نہ ہو۔ ضرورت کے مطابق اپنی ذات اور مہمانوں کے لیے خرچ کر سکتا ہے۔
⑤ وصیت اور وقف نامہ تحریر ہونا چاہیے جس پر گواہ بھی ہوں۔ تاکہ بے جا تصرف اور ضیاع سے حتی الامکان حفاظت رہے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 667