🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1709، من حديث مالك به] تفقه : ➊ جس شخص کے ساتھ قربانی کے جانور...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1709، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ جس شخص کے ساتھ قربانی کے جانور نہ ہوں اور وہ حج کے مہینوں میں حج کی نیت سے مکہ پہنچ جائے تو اگر چاہے کہ عمرہ کر کے احرام کھول دے اور بعد میں حج تمتع کرے تو ایسا کر سکتا ہے۔
➋ گائے کا گوشت حلال ہے اور کسی صحیح حدیث سے یہ ثابت نہیں کہ گائے کا گوشت مضر ہے۔ اس سلسلے میں شیخ البانی رحمہ اللہ نے جن روایات کو صحیح قرار دیا ہے وہ سب کی سب ضعیف ہیں۔
➌ نیز دیکھئے: الموطأ حدیث: 38
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 497