الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: خیار کی بہت سی اقسام ہیں مگر ان میں سے ایک قسم کا ذکر اس حدیث میں ہے...
فائدہ:
خیار کی بہت سی اقسام ہیں مگر ان میں سے ایک قسم کا ذکر اس حدیث میں ہے۔ خیار مجلس: اس کا مطلب ہے جب تک فریقین اس مقام پر موجود ہیں جہاں بیع ہوئی ہے، ان میں سے ہر ایک کو بیع ختم کرنے کا اختیار حاصل ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
«البيعان بالخيار ما لم يفترقا» [صحيح بخاري: 2079]
بائع اور مشتری میں سے ہر ایک کو اختیار ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں۔
امام ابن قیم تمائی فرماتے ہیں:
شارع صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع میں خیار مجلس کو فریقین کے فائدے اور مکمل رضا مندی جو اللہ تعالیٰ نے بیع کے لیے ایک شرط کے طور پر بیان کی ہے کے لیے رکھا ہے، کیونکہ عموماً بیع جلد بازی میں غور و فکر کے بغیر ہی ہو جاتی ہے، لہٰذا یہ شریعت کاملہ کی خوبیوں میں سے ہے کہ اس نے ایک حد (جب تک دونوں فریق بیع کی جگہ موجود ہیں) مقرر کر دی ہے جس میں دونوں فریق اپنے فیصلے پر غور وفکر اور نظر ثانی کر لیں ``۔ (اعلام الموقعین: 164/3)
صحیح بخاری میں ہے:
«كل بيعين لا بيع بينهما حتى يتفرقا إلا بيع الخيار» (رقم الحديث: 2113)
خرید وفروخت کرنے والوں کے درمیان بیع (لازم) نہیں ہوگی یہاں تک وہ جدا ہو جائیں سوائے اس بیع کے جس میں وہ ایک دوسرے کو اختیار دے دیں۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 670