🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے درج ذیل باتیں معلوم ہوئیں : ① صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا کم کم...
فائدہ:
اس حدیث سے درج ذیل باتیں معلوم ہوئیں:
① صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا کم کم حدیث بیان کرنا۔
② کھجور کا درخت مسلمان کی طرح ہونا، مثلاً: آندھیوں، طوفانوں اور ادھر ادھر جھولنے کے باوجود اپنی جڑ پر کھڑے رہنا جس طرح مسلمان مصائب میں ڈٹا رہتا ہے پھر جس طرح کھجور نرم میٹھی اور شرینی سے لبریز ہوتی ہے اس طرح مؤمن نرم زبان، صاحب ایمان اور با اخلاق ہوتا ہے۔ کھجور کھانے سے تقویت ملتی ہے اسی طرح مومن کے بیٹھنے سے روحانیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
(3) چھوٹوں کا بڑوں کی محفل میں خاموشی اختیار کرنا۔
④ اگر کوئی علمی بات کسی کی سمجھ میں نہ آرہی ہو تو اسے بڑوں کی محفل میں بیان کیا جا سکتا ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 694