الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قسم اٹھا لینے سے اس کام کا کرنا ضروری نہیں ہو جاتا...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قسم اٹھا لینے سے اس کام کا کرنا ضروری نہیں ہو جاتا بلکہ جس کام کی قسم اٹھائی ہے اگر اس سے بہتر دوسرا کام ہوا تو بہتر کو کر لینا چاہیے اور قسم کا کفارہ ادا کر دینا چاہیے۔
﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَّدتُّمُ الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ذَٰلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴾ (المائدة 5: 89)
”اللہ تمھاری بے مقصد (اور غیر سنجیدہ) قسموں میں تمھاری گرفت نہیں فرماتا لیکن تمھاری ان (سنجیدہ) قسموں پر گرفت فرماتا ہے جنھیں تم (ارادی طور پر) مضبوط کرلو، (اگر تم ایسی قسم کو توڑ ڈالو) تو اس کا کفارہ دس مسکینوں کو اوسط (درجہ کا) کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے گھر والوں کو کھلا تے ہو یا (اسی طرح) ان (مسکینوں) کو کپڑے دینا ہے یا ایک گردن (یعنی غلام یا باندی کو) آزاد کرنا ہے، پھر جسے (یہ سب کچھ) میسر نہ ہو تو تین دن روزہ رکھنا ہے۔ یہ تمھاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم کھا لو (اور پھر توڑ بیٹھو)، اور اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو، اسی طرح اللہ تمھارے لیے اپنی آیتیں خوب واضح فرماتا ہے تا کہ تم (اس کے احکام کی اطاعت کر کے) شکر گزار بن جاؤ۔“
اس آیت میں قسم کے کفارے کا ذکر ہے اور کفارے میں چار چیزوں میں سے کوئی ایک پرعمل کرلیا جائے کفارہ ادا ہو جا تا ہے۔
① دس مسکینوں فقیروں کو متوسط درجہ کا کھانا کھلانا۔
② دس مسکینوں فقیروں کو کپڑے دینا۔
③ غلام یا لونڈی کو آزاد کرنا۔
④ تین دن کے مسلسل روزے رکھنا۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 784